پاک پیٹریاٹک لائبریری
رزم ہو یا بزم ہماری تہذیب میں شاعری ایک خاصہ
رہی ہے،زمانے کے بدلتے ہوئے رنگ ہوں یا کوئی بھی تغیر ،شعراءنے ہمیشہ اسے شعروں میں سمو کر امر کردیا ہے،تاہم اس میں تعمیر اور تخریب دونوں اقسام کی شاعری آجاتی ہیں البتہ وہ الفاظ جو قوم و ملت کے لیے تخلیق ہوئے یقینا وہ الفاظ ہیں جو قوم پر قلم کا قرض ہوتے ہیں اس طرح ایک شاعر ایک قومی شاعر بن جاتا ہے،اردو زبان میں یہ اعزاز سب سے پہلے شمس العلماءعلامہ شبلی نعمانی کو حاصل ہے پھر اسی صف میں الطاف حسین حالی،،ظفر الملت مولانا ظفر علی خان ،رئیس الاحرارمولانا محمد علی جوہراور حکیم الامت علامہ محمد اقبال بھی شامل ہوئے اس طرح قومی شاعری کو خوب جلاءملی اور شعراءمیں وطنِ عزیز کے لیے الفاظ بکھیرنے کا جوش پیدا ہوا جو تحریکِ پاکستان میں پوری طرح سے نمایاں نظر آتا ہے جن میں میاں بشیر احمد،اصغر سودائی،سیماب اکبر آبادی،شوکت تھانوی،احمد ندیم قاسمی ،مولانا ماہر القادری اوررئیس امروہوی جیسے شعراءنغماتِ وطن لکھتے ہوئے سامنے آئے۔
شعراءکے ان کلام کو اس وقت اور بھی فروغ ملتا ہے جب کوئی خوش گلو اسے ترنم میں ڈھالتے ہوئے موسیقی سے ہم آہنگ کر دے اس طرح یہ قومی نغمہ بن کر وطنِ عزیز کی فضاءمیں بکھر کر عظمت ِ وطن کو شاعر،گلوکار اور موسیقار کا سلام پیش کرتے ہیں ،پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہقیام پاکستان سے لیکر آج تک دنےا میں سب سے زےادہ قومی نغمات پاکستان ہی میں بنے ہیں اور ہر سال ان کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔تاہم افسوس صد افسوس کہ ہمارے ملک کو یہ اعزاز ملنے کے باوجود اس اعزاز کی قدر نہیں کی گئی اور کوئی ایسا ادارہ نہیں جو اس ریکارڈ کو محفوظ رکھ سکے۔۔!!
مجھے قومی نغمات سننے کا بچپن ہی سے شوق تھا اور پھر گذشتہ 15برسوں سے جب میں پانچویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھا اس وقت قومی و جنگی ترانے جمع کرنے مشغلہ اپنا لیا ،شوق اگر جنون بن جائے انسان کی ساری راہیں آسان ہو جاتی ہیں اس طرح میں نے صرف اسی مقصد کے لےے پاکستان بھر کا سفر کر کے تقریبا تمام ہی قومی و ملی نغمات کا مجموعہ آڈیو کیسٹ گراموفون ریکارڈ ز،سی ڈیز اور ڈی وی ڈی فارمیٹ میں جمع کر لیے ہیں جن میں وہ قومی نغمات بھی ہیں جو قےامِ پاکستان کے ابتدائی دور کے ہیں جن میں نماےاں آوازیں منور سلطانہ،قادر فریدی،علی بخش ظہور اور دلشاد بیگم کی ہیں، پھر زمانہ جنگ کے وہ جنگی ترانے بھی ہیں جن کو ہمارے قومی ادارے مثلا ریڈیو پاکستان اورپاکستان ٹیلیویژن بھی فراموش کر چکے ہیں یا پھر کچھ پالیسیوں کے باعث ان کو فراموش کر دیا گیا ہے۔ایک مورخ کے لیے صرف واقعات لکھنا ہی نہیں بلکہ ان کی سند اور پسِ منظر لکھنا بھی ضروری ہوتا ہے تاکہ ہر ادب اور فنونِ لطیفہ کا ہر شعبہ معاشرتی پسِ منظر کی عکاسی بھی کرتا ہے، چنانچہ میں اپنے طور پر پوری کوشش کرتا ہوں کہ نغمے کے ساتھ ساتھ اس کی پوری معلومات بھی رکھ سکوں۔
پاک پیٹریاٹک لائبریری اپنے اسی شوق کو فروغ دینے کے لیے گذشتہ ۲ برس قبل ترتیب دی تھی تاکہ جو معلومات میرے پاس ہیں ایک چھٹا سا قومی فریضہ سمجھ کر آپ سب تک پہنچا سکوں ،یہ ایک مکمل غیر کاروباری اور غیر مالی نافع ویب سائٹ ہے جو صرف قومی جذبے اور قومی لگن سے بنائی ہے،الحمداللہ۔۔۔!! پاک پیٹریا ٹک لائبریری اس وقت پاکستان کی طرف سے دنیا کی واحد ویب سائٹ ہے جو مکمل طور پر قومی نغمات کے لیے مختص ہو۔اس طرح پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ سب سے قومی نغمات کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ کی دنیا میں بھی پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے قومی نغمات کسی بھی ویب سائٹ پر ایک ترتیب سے موجود ہوں۔
یہ ویب سائٹ زیرِ تکمیل ہے اور رہے گی کہ جب تک ہمارے فنکار قومی گیت اور ترانے نذرِ وطن کرتے رہیں گے۔اس ضمن میں ،میں اپنے قومی اداروں کی توجہ چاہوں گا کہ میرے اس کام میں میری مدد کریں اور اگر قارئین میں سے کوئی کسی ایسے قومی نغمہ سے شناسا ہو جو اب تک میری دسترس میں نہیں تو مجھ سے رابطہ کریں تاکہ یہ قومی خدمت جاری رہے ۔پاکستان پائندہ باد
ابصار احمد